the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی۔ راجیہ سبھا کے آزاد رکن پارلیمنٹ راجیو چندرشیکھر( بی جے پی حامی) نے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کو ایک خط لکھ کر سلفی تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے۔ چندر شیکھر نے خط میں لکھا ہے کہ مشتبہ تنظیموں سے غیر ملکی چندے حاصل کر کے یہ سلفی جماعتیں ہندوستان میں خطرناک قسم کی بنیاد پرستی کو ہوا دے رہی ہیں۔
وزیر داخلہ کو گزشتہ پچیس اکتوبر کو ارسال کردہ اپنے خط میں رکن پارلیمنٹ نے سلفی تنظیموں کو بیرون ممالک سے ملنے والی مالی امداد کو آڈٹ کرانے اور ان پیسوں کا استعمال کہاں اور کس مقصد کے تحت کیا گیا، اس کی جانچ کرانے کی اپیل کی ہے۔ رکن پارلیمنٹ نے ان سلفی تنظیموں کو ملک کے لئے خطرناک بتایا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے۔ چندر شیکھر نے ایف سی آر اے ایکٹ کو بھی سخت کرنے



کا مطالبہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ ایف سی آر اے کے تحت ہندوستانی تنظیموں کو بیرونی امداد حاصل کرنے کی منظوری مل جاتی ہے۔
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ کشمیر میں اس وقت جو انتشار کی صورت حال ہے، اس کا ایک اہم سبب ہندوستان میں سعودی طرز کے اسلام کا فروغ ہے۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ تین برسوں میں اسلامی ملکوں سے سلفی تنظیموں کو ایک سو چونتیس کروڑ روپئے ملے ہیں۔ یہ پیسے اسکولوں، یتیم خانوں اور مدارس کی تعمیر کے لئے دئیے جاتے ہیں۔ انہوں نے آگے کہا کہ سلفی تنظیمیں سعودی طرز کے اسلام پر عمل پیرا ہیں اور یہ صوفی اسلام کے خلاف ہیں۔ خیال رہے کہ حال ہی میں این ڈی ٹی وی نے بھی اپنی ایک تفصیلی رپورٹ میں یہ الزام لگایا تھا کہ مشرقی یوپی کے مدارس میں سعودی عرب سے جو چندے آ رہے ہیں، اس کی وجہ سے بنیاد پرستی کو تقویت مل رہی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.